نئی دہلی،16مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے غائب طالب علم نجیب احمد کے معاملے کی جانچ آج سی بی آئی کو سونپ دی۔طالب علم اکتوبر 2016 ہی غائب ہے۔جی ایس سستانی اور ریکھاپالی کی بنچ نے طالب علم کی ماں کی درخواست کے بعد اس معاملے کو فوری طورپر سی بی آئی کے حوالے کر دیا۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ اسے اس کی ہدایات سے کوئی شکایت نہیں ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ سی بی آئی کی جانچ پر ایک افسر کی طرف سے نگرانی رکھی جائے گی اور یہ افسر ڈی آئی جی رینک سے نیچے نہیں ہوگا۔اس معاملے کو سی بی آئی کو سونپنے کے دوران عدالت نے اس بات پر توجہ دی کہ دہلی پولیس نے عدالت کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز اور صلاحوں کی پیروی کی ہے۔